ویب ڈیسک: اسرائیل کیخلاف ایرانی افواج میں اہم تبدیلیاں، ایران نے نئی عسکری قیادت میدان میں اتار دی، ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں.
اسرائیلی حملوں کے بعد جہاں ایک طرف متعدد اہم ایرانی کمانڈرز شہید ہو گئے ہیں، وہیں ایران نے کئی عسکری قیادت میدان میںاتار دی، اعلیٰ عسکری قیادت میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کو ایرانی مسلح افواج کا نیا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسوی اس سے قبل ایرانی فوج کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں ملکی سلامتی کی نازک صورتحال میں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، حکم نامے کے تحت بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ، وہ اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورسز کے کمانڈر تھے۔
اسرائیل کیخلاف ایرانی افواج میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، نئی ایرانی صف بندی کرتے ہوئے میجر جنرل غلام علی راشد کی شہادت کے بعد بریگیڈیئر جنرل علی شادمانی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں خاتمالانبیاﷺ سینٹرل ہیڈکوارٹرز کا نیا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتیاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اسرائیل نے حالیہ دنوں ایران کے جوہری اور عسکری ٹھکانوں پر بڑے حملے کیے ہیں، جن میں متعدد سینئر ایرانی عسکری شخصیات نے جام شہادت نوش کیا۔
