ویب ڈیسک: خیبر پختونخوااسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت شروع ہوا جس کے آغاز پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے کھڑے ہوکر احتجاج کیا اور گلی گلی میں شور ہے علی با با چور ہے کے نعرے لگائے ۔
اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی پر حکومتی اراکین بھی سامنے آگئے اور شدید نعرے بازی شروع کی ،اس موقع پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے اسمبلی فلور پر کھڑے ہو کر نعرہ بازی کی ۔
اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت مشیر خزانہ مسلم اسلم و دیگر اراکین شریک ہیں اس موقع پر سپیکر کی جانب سے تمام اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔
سپیکر صوبائی سمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ۔
