ایران پر حملہ تشویشناک

ایران پر حملہ تشویشناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے ، صدر /وزیراعظم

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہا ہے کہ کارروائی تشویشناک اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے ۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائی کا نوٹس لے۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔
وزیراعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے،حملہ خطے کی نازک صورتحال کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید کشیدگی روکنے کے لیے مثر اور فوری اقدام کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کو خطے اور دنیا کے امن کو لاحق خطرات پر گہری تشویش ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اہم امور پر غور