ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ممبر قومی اسمبلی شیرافضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانے کادعویٰ دائر کردیا ۔
شیر افضل مروت نے نجی چینل کے ٹاک شو میں تیمور سلیم جھگڑا پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صوبائی وزیر نے پنشن فنڈ میں 36ارب روپے غبن کیا اور اسکے ساتھ حیات آباد میں پانچ کنال کا گھر لینے کا الزام بھی لگایا ۔
سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے ٹاک شو میں بے جا الزامات لگائے جس پر شیر افضل مروت کو نوٹس بھیجا، انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اس لئے ان کے خلاف کیس دائر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیرافضل مروت نے الزام لگایا کہ میرا حیات آباد میں 5مرلے کا گھر ہے اور پنشن کی رقم میں کرپشن کی ہے ا گر حیات آباد میں میرا گھر نکلا تو یہ لکی مروت کے لوگوں کے لئے دونگا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنا حکومت کا کام ہے، بانی پی ٹی آئی کے جو احکامات ہیں ان پر عمل کرنا چاہئے ، پارٹی میں اختلافات ہیں لیکن کچھ لوگ اس کو بڑھانا چاہتے ہیں، میں اس کو مزید زیادہ نہیں کرنا چاہتا۔
تیمور جھگڑا نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات سے کس قانون کے تحت روکا جارہا ہے ،وفاقی حکومت اگر قانون کو نہیں مانتی تو پھر تو یہ جنگل کا قانون ہوا۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کمیٹی نے مجھے سوال نامہ بھیجا، اس کا جواب میں نے سب کے سامنے دیا، سب کے ساتھ شیئر کیااینٹی کرپشن نے مجھے پچھلے سال کیوں سوال نہیں کیا، یہ کہتے ہیں کہ پنشن فنڈ میں کرپشن ہوئی ہے، تو پھر آج دوسرے صوبے کیوں کو فالو کررہے ہیں۔
