کرک میں 5افراد قتل

کرک میں مختلف واقعات کے دوران 5افراد قتل

ویب ڈیسک: ضلع کرک میں گزشتہ ایک روز کے دوران مختلف واقعات میں 5افراد قتل کردیئے گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق طورڈھنڈ میں ذاتی دشمنی کی بناء پر ماں باپ اور بیٹے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
اسی طرح سرکی لواغر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 19سالہ کو قتل کردیا جبکہ تیسرا واقعہ ڈب پشی خیل میں پیش آیا جہاں مقامی گلوکار ٹک ٹاکر عاقب اللہ کو قتل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق بظاہر تینوں واقعات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتے ہیں لیکن تینوں واقعات میں تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔
تمام واقعات کا الگ الگ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: ترقیاتی فنڈز کا 20فیصد پہلی سہ ماہی میں جاری کرنے کا فیصلہ