ایران پر اسرائیلی حملہ انتہائی

ایران پر اسرائیلی حملہ انتہائی افسوس ناک ہے: نوازشریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ انتہائی افسوسناک ہے ۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اس سے بڑی کوئی غلطی نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا اس طرح حملہ کرنا زیادتی ہے۔
یاد رہے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اپنی نجی مصروفیات کے باعث انگلینڈ کے شہر لندن میں قیام پذیر ہیں۔

مزید پڑھیں:  صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا جارہاہےنہ آرمی چیف منصب کےخواہاں ہیں