ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمدکریم کنڈی نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس چوروں کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ہمیں منظور نہیں ۔
وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے بعد اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ 150 ارب سے زائد سرپلس بجٹ دیاہے، اپنے آپ کو ارسطو کہنے والے مشیر مزمل اسلم نے ایکچیوئل کا خانہ کیوں اڑا دیا۔
انہوں نے کہا کہ چالیس چوروں کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ہمیں کسی طور منظور نہیں یہ کہتے ہیں ہمارا 5 سو سے زائد ترقیاتی بجٹ ہے، ان کی 150ارب سے زیادہ کیپسٹی ہی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی وجہ سے ہمارا معاشی مقدمہ دفن ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ فاٹا ہائوس ہتھیا نہیں سکتے اور بڑے بڑے بڑھکیں مارتے ہیں ۔
