اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی کاپیاں

خیبرپختونخوا اسمبلی:اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں،شدیدنعرےبازی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر خزانہ کی بجٹ کے اختتام پر اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم کی بجٹ تقریر کے اختتام پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔
اس موقع پر اپوزایشن اراکین نے گھڑی چور کے نعرے لگائے جس پر حکومتی اراکین کی جانب سنے بھی مریم کے پاپا چور ہے کے نعری لگائے گئے ۔
اس موقع پر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے خاتون رکن صوبائی اسمبلی صوبیہ شاہد نے ایوان میں گھڑی لہرا کر گھڑی چور کے نعرے لگائے ۔
اپوزیشن اراکین نے بجٹ تقریر کی کاپیاں ہوا میں اڑائیں،دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  ہنزہ: غیرملکی پیرا گلائیڈر کی کریش لینڈنگ، ہاتھ میں فریکچر