اسرائیل نے سفارتخانے بند

اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانے بند کردیئے

ویب ڈیسک: ایران پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے بند کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے نے کہا ہے کہ حالیہ حالات کے پیش نظر دنیا بھر میں اسرائیلی مشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
جرمنی میں اسرائیلی سفارتخانے نے کہا کہ اسرائیلی قونصلر خدمات فراہم نہیں کرے گا اور اسرائیلی شہری اگر کسی جارحانہ عمل کا سامنا کریں تو مقامی سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔
اعلان کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد معاہدہ کرے۔ایران کو بار بار ڈیل کرنے کا موقع دیا اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے ایران ڈیل کر لے۔

مزید پڑھیں:  رحیم یار خان میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق