ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محمد خیل گاوں میں پیش آیا ہے جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کی ہے،واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
