خیبرپختونخو اسمبلی میں مذمتی قرارداد

خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخو اسمبلی نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ۔
خیبرپختونخو اسمبلی اجلاس کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام آفریدی نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا حملہ اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، دنیا اور امت مسلمہ گزشتہ دو سال سے غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی دیکھ رہی ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، ایرانی اور فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ونڈے اور سیریز سری لنکا کے نام، بنگلہ دیش کو 99 رنز سے شکست