D32D0283 FE28 4862 99DA D1BB45AFA4F5

پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کا معاملہ

پشاور: پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کا معاملہ ، ہائیکورٹ نے سیکرٹری وائلڈ لائف، چیف کنزرویٹر اور ڈائریکٹر چڑیا گھر کو نوٹس جاری کردیا، وکیل درخواست گزار علی گوہر درانی ایڈوکیٹ کے مطابق چڑیا گھر میں آئے روز جانور ہلاک ہوجاتے ہیں اس کے لئے اقدامات کئے جائے،

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

جن جانوروں کے لئے یہاں کا موسم سازگار نہیں انہیں چڑیا گھر کیوں لایا گیا، جن جانوروں کے لئے موسم ساز گار نہیں اور لایا جارہا ہے ان کو روکا جائے، جانوروں کی ہلاکت کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں عید الفطر کیلئے 6چھٹیوں کا اعلان