پشاور میں فائرنگ

پشاور میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ،5زخمی ہو گئے

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے مشتاق آباد میں لین دین کے تنازعہ پر فریق اول فیضان اور فریق دوم بشیر کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
کراس فائرنگ کے دوران بشیر ولد فقیر جان اور طفل طلحہ ولد علی رحمن لگ کر جاں بحق جبکہ خالدذاہد پسران بشیر،فیضان، جلال الدین پسران صلاح الدین ،عبد اللہ ولد سید رحمان لگ کر زخمی ہو گئے ہیں ۔
پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ مجروحین کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں : خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی