ایران کا جوابی حملہ

ایران کا جوابی حملہ: اسرائیل پر100سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیئے

ویب ڈیسک: ایران نے جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیل پر 100سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیئے جس کے نتیجے میں تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا ۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے ہیں لیکن فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر قانونی جنگ ،ن لیگ بھی ہائیکورٹ پہنچ گئی

اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ تل ابیب میں مختلف مقامات پر دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے 100 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں، حملے کے بعد تل ابیب میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ اور سوات میں 700کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف