ایران کااسرائیل کو دندان شکن جواب

ایران کااسرائیل کو دندان شکن جواب، میزائلوں کی بارش، 7 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: ایران کااسرائیل کو دندان شکن جواب، 200سے زائد میزائل داغ دیئے ، 7 افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، ایک میزائل تل ابیب کے وسط میں جا لگا، اسرائیل کا جوہری تحقیقی مرکز بھی نشانے بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کااسرائیل کو دندان شکن جواب دیا گیا ہے، جس میں 200سے زائد میزائل داغ دیئے گئے ہیں، جس سے اسرائیل کی متعدد عمارتیں بھی کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہیں۔
اس میزائل حملے کےبعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر دھماکے سنے گئے، اسرائیلی فوج کی جانب سے عوام کو دوبارہ محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سے قبل ایران کی جانب سے چوتھے حملے میں کم از ایک میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے عین وسط میں گرا جس میں اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔
اس سے پہلے جمعہ کی رات ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرتے ہوئے 200سے زیادہ میزائل فائر کئے تھے۔ ایرانی حملے سے اب تک اسرائیل میں اب تک 7 ہلاک اور 90 زخمی ہو گئے ہیں، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔
ایران نے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ شروع کر دیا ہے جس کے بعد تل ابیب اور یروشلم میں دھماکے ہوئے ہیں، امریکی سفارتخانے کے ارکان پناہ گاہ میں چلے گئے ہیں، تل ابیب سائرن سے گونج اٹھا ہے، شہری بنکروں میں چلے گئے ہیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر چوتھے میزائل حملے کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ گشن دان میں2 ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملے میں 90 افراد زخمی جبکہ 7افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
چوتھے حملے میں کم از ایک میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے عین وسط میں گرا جس میں اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔ دوسری طرف ایرانی حملے میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کریا کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی تصدیق اسرائیلی صحافی ایلون مزراہی نے سوشل میڈیا پر کر دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی حملے میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، کریا ہیڈکوارٹر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فوجی بریفنگ لیتے رہے ہیں۔
تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جن میں عمارتوں سمیت 7 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے 9 عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیکڑوں اپارٹمنٹس کو بھی نقصان پہنچا اور بجلی کا نظام مفلوج ہو گیا۔
ایران کااسرائیل کو دندان شکن جواب دیتے ہوئے متعدد ٹارگٹ ہٹ کئے گئے، تل ابیب میں حملوں کے بعد متعدد عمارتوں کو آگ لگ لگی، دھویں کے بادل چھا گئے، مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، اسرائیل بھر میں سائرن بج اٹھے، کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی شہری بنکرز میں چھپ گئے۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل کی ڈیفنس منسٹری کے ہیڈ آفس کے باہر بھی دھماکا ہوا، اسرائیل میں150اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائلی ڈیفنس فورس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں بارشوں کی تباہ کاریاں ،63افراد جاں بحق ،گاڑیاں بہہ گئیں