persona tocando tablet 1232 613

محکمہ تعلیم نے اساتذہ کیلئے ٹیبلٹ پی سی پالیسی کا اعلان کردیا

پشاور: محکمہ تعلیم نے اساتذہ کیلئے ٹیبلٹ پی سی پالیسی کا اعلان کردیا، پالیسی کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں میں اضافہ کرنا ہے ، اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ نے 30 اپریل کو پالیسی کی منظوری دی تھی، پالیسی مالی سال 21-2020سے قابل عمل ہوگی،

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

پالیسی کیلئے محکمہ تعلیم اپنے سالانہ بجٹ سے رقم مختص کرے گی ، نئے تعینات اساتذہ اپنے لئے ٹیبلٹ خریدیں گے، محکمہ تعلیم بعد میں اساتذہ کو 15 ہزار روپے تک ادا کریں گے، محکمہ تعلیم کا انٹرنل آڈٹ سیل ٹیبلٹ پالیسی کا سالانہ آڈٹ کرے گا۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف