ویب ڈیسک: اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ایرانی شہری پرجوش، سڑکوں پر نکل آئے، اور خوب جشن منایا، ملک بھر میں جشن کا سماں رہا، یمن، غزہ اور لیبیا میں بھی شہریوں نے بھرپور جشن منایا۔
ادھر ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد غزہ میں فلسطینی عوام بھی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے، ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر اپنے جوابی حملوں کو آپریشن وعدہ صادق 3 کا نام دے دیا، علاوہ ازیں غزہ میں فلسطینی عوام ایران کی جوابی کارروائی پر سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔
یاد رہے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ایرانی شہری پرجوش، سڑکوں پر نکل آئے، اور خوب جشن منایا، ملک بھر میں جشن کا سماں رہا، یمن، غزہ اور لیبیا میں بھی شہریوں نے بھرپور جشن منایا۔