ویب ڈیسک: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا، ایران کے نیو کلیئر پروگرام پر مذاکرات اتوار کو طے تھے، خود صدر ٹرمپ نے یہ مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا ، ایسے میں نیتن یاہو نے حملہ کر دیا اور سب کچھ برباد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو مار دیا اور امریکا کی سفارتکاری کو نیچا دکھایا ہے، ایسے میں امریکا کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ نیتن یاہو نے ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے، اور اس سب کچھ کے پیچھے ان کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے، اس میں امریکہ کو شامل حال نہیں کرنا چاہئے۔
