پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط

ایران میں موجود پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ایران اسرائیل تنازع کے بعد ایران زیارات کے لیے جانے والے پاکستانیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ایران میں موجود پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں۔
حکام کے مطابق ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اور زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہے، جہاں سے پاکستانیوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان