ویب ڈیسک: ایران اسرائیل کشیدگی خاتمے کیلئے بلایا گیا اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل اجلاس بغیر نتیجہ ختم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بلایا گیا ہنگامی اجلاس کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم عالمی ادارہ کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام رہا۔
ایران اسرائیل کشیدگی خاتمے کیلئے بلائَے گئے اجلاس میں امریکی مندوب نے اعتراف کیا کہ امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے سے قبل آگاہ تھا، تاہم انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں امریکی فورسز شامل نہیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن حکومت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گی، ہم اسرائیل کے دفاع کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن کشیدگی میں کمی کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔
