ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل

لارڈز: ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک: لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جانے والا ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل ہو گیا، اس دوران پروٹیز کو 69 رنز جبکہ کینگروز کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل ہو گیا، اس دوران جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں ، جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔
لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افریقی ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے، ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹمبا باؤما 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کاسیلاب سے متاثرہ ٹیکساس کا دورہ ،امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا