ویب ڈیسک: اسرائِیل کے ہاتھ ویسے ہی صحافیوں کے خون سے رنگے ہیں، اب امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی تل ابیب میں کوریج سے روک کر ثابت کر دیا کہ صیہونیت پورے عروج پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے امریکی میڈیا کے صحافی کو ایران کے میزائل حملے کی تل ابیب میں کوریج سے روک دیا، اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کےلیے پہنچا تھا۔
اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی تل ابیب میں کوریج سے روک دیا، اور صحافی کو وہاں سے لائیو کوریج میں حملے سے ہونے والے نقصانات دکھانے سے منع کر دیا۔
دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر سامنے آئی ہیں، ایران نے اسرائیلی حملوں کیخلاف جوابی حملے کیے جنہیں وعدہ صادق سوم کا نام دیا گیا تھا۔ ایران نے ان جوابی حملوں میں اسرائیلی شہروں پر میزائلوں کی بارش کردی تھی۔