تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق

تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں، یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے کے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع کا احترام کرتا ہوں، تنخواہ واپس کرا دیں،اچھی بات ہے، لیکن میں واضح کر دوں کہ تنخواہ بڑھانے میں میرا کوئی تعلق نہیں، اس سلسلے میں مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ تنخواہ میں اضافہ فنانس کمیٹی نے کیا نہ پارلیمنٹ نے کیا، جنہوں نے کیا ان کو پتہ ہے اور یہ واپس بھی ہو گیا تو کوئی مسئلہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات سے بھی محروم رکھاجارہاہے