ایران کے مزید دو فوجی کمانڈرز

ایران کے مزید دو فوجی کمانڈرز جام شہادت نوش کر گئے

ویب ڈیسک: اسرائیلی جارحیت کے دوران ایران کے مزید دو فوجی کمانڈرز جام شہادت نوش کر گئے، جن کی شہادت کی تصدیق ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی چیف جنرل مہدی ربانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ جنرل سٹاف کے ہیڈ آف انٹیلی جنس جنرل غلام رضا محرابی بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
یاد رہے ایران کی جانب سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد تل ابیب اور یروشلم میں دھماکے دور دور تک سنے گئے، ان دھماکوں کے خوف سے امریکی سفارتخانے کے ارکان پناہ گاہ میں چلے گئے ہیں، تل ابیب سائرن سے گونج اٹھا ہے، شہری بنکروں میں چلے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم جوڈیشل کونسل:ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر نام پبلک کرنےکی تجویزمسترد