5مشتبہ افراد ایران میں گرفتار

اسرائیل سے تعاون کے الزام میں 5مشتبہ افراد ایران میں گرفتار

ویب ڈیسک: اسرائیل سے تعاون کے الزام میں 5مشتبہ افراد ایران میں گرفتار کر لئے گئے ہیں، ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ افراد ایران کے شہر یزد میں گرفتار کئے گئے ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے وسطی شہر یزد میں 5 افراد کو تصاویر لینے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے پر گرفتار کیا ہے، یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں لائی گئیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔
دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی: پروفیسر کے 7سالہ بیٹے کی لاش نالے سے برآمد