تھانہ سٹی کی حدود میں نوجوان

مانسہرہ: تھانہ سٹی کی حدود میں نوجوان قتل، ایف آئی آر درج

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے تھانہ سٹی کی حدود میں نوجوان قتل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق مانسہرہ میں جلو کے رہاشی 27سالہ عمر کو کھواڑی اڈہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہناہے کہ مقتول کو سابقہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں نے گولی ماری۔
محلہ ٹینکی موڑ کے رہاشی اصف نور اور اس کے نا معلوم ساتھی کے کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی، جس کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل مانسہرہ بائی پاس چوک کے قریب دو قتل ہوے تھے، یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
یاد رہے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن کا نمبر گیم مکمل،حکمت عملی طے