ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کے کیس میں پختونخوا حکومت فریق بننے کی خواہاں، سپریم کورٹ میںدرخواست دائر کر دی گئی. تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ نظر ثانی کیس میں صوبائی حکومت، سپیکر صوبائی اسمبلی لازمی فریق ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواست گزاروں نے جان بوجھ کر فریق نہیں بنایا، عدالتی فیصلے سے صوبائی حکومت کے بنیادی حقوق اور مفادات وابستہ ہیں، اس لئے استدعا کی جاتی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو کیس میں فریق بنایا جائے۔
یاد رہے کہ پختونخوا حکومت کی جانب سے مخصوص نشستوں کے جاری کیس میںفریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گی ہے.
