اسرائیل نے ایران کو غزہ

جنگ میں تیزی، اسرائیل نے ایران کو غزہ سے پہلی ترجیح پر رکھ لیا

ویب ڈیسک: اسرائیل نے ایران کو غزہ سے پہلی ترجیح پر رکھ لیا، صیہونی افواج نے جنگ میں ساری توجہ غزہ سے ہٹ کر ایران پر مرکوز کر لی، اور اس کے ساتھ ہی مزید حملوں کا الارم بھی بجا دیا.
اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کو پرائمری اور غزہ کو سکینڈری وار فرنٹ قرار دے دیا، اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افواج کی تمام تر توجہ اب غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ فوج کی جانب سے ایران کے دو فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور کافی نقصان پہنچایا، گزشتہ 24 گھنٹوں سے ائیر فورس جیٹس نے ایران کے اندر 150 اہداف کو نشانہ بنایا، اس سلسلے میں‌اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے پہلی بار تسلیم کیا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹ ‘فورڈو’ اور ‘نوٹنگ’ کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ان سائٹس کو ویسا نقصان نہیں پہنچا جس نوعیت کا حملہ کیا گیا تھا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق فضائیہ کی کوششوں سے ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے ایک محفوظ راستہ پیدا ہوگیا ہے اور وہ اب اس کی فضائی حدود میں آزادانہ طور پر رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔یاد رہے اسرائیل نے ایران کو غزہ سے پہلی ترجیح پر رکھ لیا، صیہونی افواج نے جنگ میں ساری توجہ غزہ سے ہٹ کر ایران پر مرکوز کر لی، اور اس کے ساتھ ہی مزید حملوں کا الارم بھی بجا دیا.

مزید پڑھیں:  جو قومیں اپنے شہداء کو عزت دیتی ہیں وہ ناقابل شکست ہوتی ہیں، علی امین گنڈاپور