ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری و دیگر عسکری اہداف نشانہ بنائے گا، اس کے ساتھ ہی جلد تہران کی فضاوں میں اسرائیلی جنگی طیارے دیکھیں گے، اسرائیل ایران کی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل ایران کے جوہری و دیگر عسکری اہداف نشانہ بنائے گا، اور جلد تہران کی فضاوں میں اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیارے لوگوں کو نظر آئیں گے، اسرائیل ایران کی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا، اور اس کی قیادت کے ہر منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
