ورسک روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

ورسک روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے مظاہرین پرشیلنگ،متعددکی حالت غیر

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی، جس کی وجہ سے متعدد کی حالت غیر ہو گئی۔
ورسک روڈ پر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی کرنے والے مظاہرین نے متھرا جلسے کیلئے جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو روک دیا، اس صورتحال میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شلینگ کی، جس سے کئی مظاہرین کی حالت غیر ہوگئی۔
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ورسک روڈ پر متھرا کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے ورسک روڈ کو احتجاجاً بند کردیا تھا، جس کی وجہ سے متھرا جلسے جانے والے پی ٹی آئی کے کارکن ورسک روڈ پر پھنس گئے۔
اس دوران مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جو ناکام رہے، جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے سمیت آنسو گیس کی شیلنگ کی گئِی، جس کی وجہ سے مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں یوم عاشور عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا،ماتمی جلوس اختتام پذیر