ایران نے امریکہ پر حملہ کیا تو

ایران نےامریکہ پرحملہ کیا تو پوری طاقت کےساتھ جواب دیں گے:ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا پر حملہ کیاگیا تو پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گے ۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ایران پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی طرح کا حملہ کیا گیا تو امریکی مسلح افواج پوری طاقت سے اس سطح کا حملہ کریگی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ڈیل کراسکتے ہیں اور اس تنازع کو ختم کرسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصانات پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خوراک کے متلاشی 798فلسطینی صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے کا انکشاف