اورکزئی میں دہشت گردوں کا حملہ

اورکزئی میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ،اے ایس آئی شہید

ویب ڈیسک: اورکزئی میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی عنایت شہید ہو گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ اپر اورکزئی تھانہ غلجو کی حدود میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے کڑاپہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی عنایت شہید ہو گئے ۔
پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کا جوان مردی سے مقابلہ کیا اس دوران پولیس اور فرنٹیئر کور کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔
پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کاغذات واپس نہ لینے پر وزیراعلیٰ کا سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا عندیہ