مہمان میاں بیوی قتل

مردان میں فائرنگ،فیصل آباد سے آئے مہمان میاں بیوی قتل

ویب ڈیسک: مردان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فیصل آباد سے آئے ہوئے مہمان میاں بیوی کو قتل کردیا ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تھانہ جبر کی حدود میں پیش آیا جہاں فیصل آباد سے مردان اپنے خالہ زاد کے ہاں آئے ہوئے میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ذرائع کے مطابق لڑکی نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی ۔
پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  مردان میں چنگ چی رکشہ الٹنے سے 3افراد زخمی