6ہزار پروازیں منسوخ

اسرائیل ایران جنگ: دنیا بھر میں 6ہزار پروازیں منسوخ ہو گئیں

ویب ڈیسک: اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث 2روز کے دوران دنیا بھر میں 6ہزار پرواز منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائیر پورٹ متاثر ہوا ہے جبکہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائیرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔
ایران، شام کے شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہے جبکہ اردن لبنان شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ائیرپورٹ سے 44 ممالک کے لیے یومیہ 100 ائیرپورٹس کی پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں جبکہ اردن کے امان کوئین عالیہ ائیرپورٹ سے روزانہ 40 ملکوں کے 81 ائیرپورٹ کی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
شام کے دمشق ائیرپورٹ سے 13 ملکوں کی ملکوں کے 20 ائیرپورٹس پر سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ عراق کے بغداد ایئرپورٹ سے 18 ممالک کے 32 ائیرپورٹس کی پروازیں آتی جاتی ہیں۔
ایران کے تہران ائیرپورٹ سے 23 ملکوں کے 51 ائیرپورٹس پر فضائی سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ لبنان کے بیروت ائیرپورٹ سے 26 ممالک کے 49 ائیرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہستان کرپشن سکینڈل ، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نیب پشاور میں پیش ہو گئے