ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کیلئے نئے قوانین متعارف کرا دیئے گئے ۔
نئے قانون کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34اوورز تک 2گیندیں استعمال ہوں گی،35ویں سے 50ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی۔
نئے قوانین کے مطابق پوری اننگز کے دوران 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کار ختم کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد بیٹرز اور بولرز کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔
آئی سی سی نے کنکشن پروٹوکولز میں بھی تبدیلی کی ہے جس کے مطابق ٹیمیں میچ ریفری کو میچ شروع ہونے سے قبل مخصوص رولز کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل کے نام لکھ کر دیں گی۔
خیال رہے ون ڈے کرکٹ میں میں نئے قوانین کا اطلاق 2 جولائی جبکہ ٹیسٹ میچز میں 17 جون سے ہوگا ۔
