ویب ڈیسک: ہری پور کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، میلوں تک رقبے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہری پور کے علاقے سریکوٹ، بگنیاں، گدوالیاں اور تناول کے پہاڑوں پر آتشزدگی نے کئی میلوں تک کے جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا ہے، تیز ہواں کی وجہ سے آگ تیزی سے آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ہری پور کے علاقے گدوالیاں سریکوٹ کے پہاڑوں پر آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے ، تحصیل غازی خان پور اور تناول کے بیشتر جنگلات بھی آگ کی زد میں ہیں ۔
پہاڑی جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے ضلع ہری پور میں گرمی اور آلودگی میں اضافہ ہوریا ہے، ہری پور کے متعدد علاقوں میں لگی آگ کو تین دن ہوگیے ہیں، تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔
