ایران کو جوہری مذاکرات کی پیشکش

جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو جوہری مذاکرات کی پیشکش کردی

ویب ڈیسک: ایران اور ا سرائیل کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کے لئے جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو جوہری پروگرام پر فوری مذاکرات کی پیشکش کر دی۔
جرمنی کے وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے، ایران نے ماضی میں مذاکرات کے مواقع ضائع کیے لیکن امید ہے اب تہران مثبت جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ تینوں یورپی طاقتیں ایران سے سنجیدہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ ایران امریکا جوہری مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ ہو گیا ہے جس کی عمان نے منسوخی کی تصدیق کر دی۔
عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکا جوہری مذاکرات مسقط میں ہونا تھے جو اب نہیں ہو گے، سفارت کاری اور بات چیت ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 17سالہ بیٹی نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا