ویب ڈیسک:بھارت کے شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر نے دہرادون سے اڑان بھری تھی اور اس سے کچھ دیر قبل ہی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، گوری کنڈ کے قریب لاپتہ ہو گیا، جو ہمالیائی مندر کے قریب اونچائی پر واقع ہے۔
ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے ٹریجوگینرائن اور گوری کنڈ کے درمیان ملبے کو تلاش کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔
