ویب ڈیسک: اسرائیل نے ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران میں حملے کرتے ہوئے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ۔
اسرائیلی فوج کے مطابق 50جہازوں کے ذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران میں پاسداران انقلاب اور ایرانی دفاعی نظام سے منسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق تہران کے وسطی علاقے میں ایرانی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جبکہ تہران کی شاہراہ طالقانی اور ولی عصر میدان کے قریب علاقوں میں دھماکے ہوئے۔
عرب میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ تہران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پراسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہے تو جوابی کارروائی انتہائی طاقتور اور فیصلہ کن ہوگا۔
