ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ

ایران کا اسرائیل پربڑا حملہ،حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی،8اسرائیلی ہلاک

ویب ڈیسک: ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کرتے ہوئے درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں جبکہ 8اسرائیلی ہلاک اور 300زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کے بعد حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ، حیفہ پر حملے کے بعد وسطی اسرائیل میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،اسرائیل کے شہر تل ابیب کو بھی نشانہ بنایا گیا ، ایرانی ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکارہ بنا کر اسرائیلی حدود میں داخل ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے ایک دن میں دوسری بارپھر اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغے، ایرانی میڈیا کے مطابق میزائلوں کے حملے کے بعد تل ابیب اور بیت المقدس میں سائرن کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تل ابیب میں دھماکوں کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے، میزائل حملوں میں اسرائیلی جوہری تنصیبات ڈیمونا کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
مقبوضہ شہر حیفہ، تل ابیب اور اور بیت المقدس میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، تل ابیب میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، حملے میں اسرائیل کی کثیر منزلہ عمارت بھی تباہ ہو گئی۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے شمالی حصے میں ایران کے جنگی طیارے دیکھے گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے تازہ حملوں میں 30 میزائلوں کی کھیپ تل ابیب، حیفہ کی طرف روانہ کی اور میزائلوں نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے اسرائیل پرتازہ میزائل حملے،متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جبکہ آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کیلیے اقدامات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں غفلت پر 6سیکرٹ سروس اہلکار معطل