55c6feb8615e7

ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشعتال فائرنگ – ایک جوان شہید

مظفر آباد: مقامی اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی نے بتایا کہ یہ شہادت یہاں سے تقریبا 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع وادی لیپا میں ہوئی، جہاں صبح 7 بجکر 15 منٹ پر بلااشتعال شیلنگ شروع کی گئی اور یہ 4 گھنٹے تک جاری رہی،

انہوں نے ٹیلیفون پر ڈان کو بتایا کہ 16 سالہ لڑکا توحید، ڈنہ بیہک میں مٹی سے بنے ایک انفرااسٹرکچر سے دوسرے کی طرف جا رہا تھا کہ اس وقت اس کے قریب ایک درخت پر مارٹر گولہ آ گرا، جس سے اس کا پورا جسلم چھلنی ہوگیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان

نہوں نے یہ بھی بتایا کہ شیلنگ کے نتیجے میں لڑکے کا چہرہ ناقابل شناخت ہو گیا تھا، خیال رہے کہ بیہک اونچائی پر واقع چراگاہیں ہیں جہاں دیہاتی موسم گرما میں اپنے مویشیوں کو چراتے ہیں،

احمد سبحانی نے بتایا کہ دسویں جماعت کا طالب علم پیر کے روز اپنے بہن، بھائی کے ہمراہ بیہک پر گیا تھا لیکن کنٹرول لائن کے پار سے دشمن کی جانب سے کی گئی بے دریغ جارحیت کا نشانہ بن گیا، اسے دوپہر میں اپنے آبائی گاؤں تلواڑی میں سپردخاک کردیا گیا،

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی اس سلسلے میں ٹوئٹ کی گئی اور بتایا گیا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ لیپا سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور آرٹلری، مارٹر اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔