پیٹرول مہنگا

پیٹرول 4روپے 80پیسے،ڈیزل 7روپے95پیسے فی لیٹر مہنگا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے اگلے 15روز کیلئے پیٹرول 4روپے 80پیسے،ڈیزل 7روپے95پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی دی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4روپے 80پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت258 روپے43پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7روپے95پیسے کااضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت262روپے59پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دوسری جانب حکومت نے فرنس آئل پر پیٹرولیم اور کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد ہوگی،2026-27میں کاربن لیوی کی شرح 5 روپے فی لیٹر کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: چمکنی کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق