بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافہ

پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافہ ،فی سٹاپ کرایہ10روپے بڑھا دیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافہ کرتے ہوئے فی سٹاپ کرایہ 10روپے بڑھادیاگیا ۔
خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا جس کے مطابق فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے بڑھادیا گیا ہے ۔
5 کلومیٹر تک سفر کرنے پر 20 کی بجائے 30 روپے کرایہ وصول کیا جائے گا، 40 کلومیٹر تک سفر کرنے والے اب 70 روپے کرایہ دیں گے، ایک بار ٹکٹ خریدنے کی قیمت بھی 60 سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو جائے گا، محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا۔
پشاور بی آ ر ٹی منصوبے کو مالی خسارے سے نکالنے کے لئے کرائے میں اضافہ ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات :گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے مدرسے کے 11طالب علم زخمی