توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی ، کیس آج سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے جب کہ رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔

مزید پڑھیں:  ویتنام میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی،34افراد جاں بحق