عنایہ خان نے واضح کیا کہ ان کا راشد خان سے کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کرکٹر نے انہیں کبھی کسی قسم کی پیشکش کی۔

افغان کرکٹر راشد خان سے کوئی رومانوی تعلق نہیں،اداکارہ عنایہ خان

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ عنایہ خان نے کہا ہے کہ افغان کرکٹر راشد خان سے کوئی رومانوی تعلق نہیں ۔
ادارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں افغان کرکٹر راشد خان سے اپنی سوشل میڈیا گفتگو پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملاقات اسنیپ چیٹ پر ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی اور وہ وقتا فوقتا ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔
عنایہ خان نے واضح کیا کہ ان کا راشد خان سے کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کرکٹر نے انہیں کبھی کسی قسم کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ راشد خان پہلے سے شادی شدہ ہیں، ہم بس رسمی گفتگو کرتے ہیں، جب وہ کوئی میچ جیتتے ہیں تو میں انہیں سوشل میڈیا پر شاباش دیتی ہوں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ انسٹاگرام پر مرد فالوورز کے کمنٹس نہیں پڑھتیں کیونکہ ان میں سے کئی مرد لڑکیوں کے نام سے جعلی پروفائلز استعمال کرتے ہیں، میں صرف خواتین کے کمنٹس پڑھتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی صارفین شادی کی باتیں کرتے ہیں، لوگ مجھے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی تک کہہ دیتے ہیں، مگر میں ابھی سنگل ہوں اور خوش ہوں، شادی میری ترجیح نہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس فطری ا تحادی ہیں، روسی نائب وزیراعظم