پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،انڈیکس میں 700پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ، 100انڈیکس 700 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ ، 22ہزار 903 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کرکے روایتی بیل بجا کر کاروبار کا آغاز کیا،کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی ۔
100 انڈیکس 700 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ ، 22 ہزار 903 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1949 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں ادویات اور ایندھن کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے،عاصم افتخار