آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز 30ستمبر سے بنگلورو میں ہوگا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا،آغاز 30ستمبر سے بنگلورو میں ہوگا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے ،پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی جس کے لیے کولمبو کو نیوٹرل وینیو بنایا گیا ہے۔
ویمنز ورلڈکپ کا پہلا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ 5 اکتوبر کو کولمبو میں ہوگا، آسٹریلوی ٹیم یکم اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 اور انگلینڈ کے خلاف 15 اکتوبر کو کھیلے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 18 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے، پاکستان جنوبی افریقا سے 21 ور سری لنکا سے 24 اکتوبر کو مقابلہ کرے گا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل گوہاٹی یا کولمبو اوردوسرا سیمی فائنل بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارشیں :ملک بھر میں 178افراد جاں بحق ،سینکڑوں زخمی