ملزم کو تین بار سزائے موت

پشاور: تین بچوں کو زیادتی کےبعدقتل کرنے والے ملزم کو 3 بار سزائے موت سنا دی گئی

ویب ڈیسک: چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے تین بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو تین بار سزائے موت سنا دی ۔
پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں تین بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیسز میں نامزد ملزم کے مقدمے کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزم سہیل کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت سنا دی ۔
عدالت نے ملزم کو تین بار عمر قید کے علاوہ مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا۔
پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم سہیل عرف ملنگے نے شہر کے مختلف تین جگہوں پر بچوں کے ساتھ ریپ کیا تھا جبکہ ریپ کے بعد تینوں بچوں کو قتل بھی کیا تھا
پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ واقعات جولائی 2022 کو پیش آئے تھے، ملزم کے خلاف تھانہ شرقی، تھانہ غربی اور تھانہ گلبرگ میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم بھی کیا تھا،ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہے سزا کے مستحق ہے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو تین بار سزائے موت اور تین بار عمر قید کی سزا سنادی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق