بھارتی حمایت یافتہ 5دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 5دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک:سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کرتے ہوئے 5بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر صوبائی دارالحکومت میں پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی موثر کارروائی میں 4ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے، جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن کے نتیجے میں مزید ایک خارجی مارا گیا۔
آپریشنزکے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: پولیس رسک الاؤنس اور شہدا پیکج میں اضافہ، پلاٹ بھی دیا جائیگا