حماس نے ایران کی حمایت

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران کی حمایت کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
الجزیرہ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران، اس کی قیادت اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیلی حملوں میں اعلی ایرانی فوجی کمانڈروں اور عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
القسام بریگیڈز نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایرانی ردعمل پر کہا کہ ایران نے اسرائیل کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔
القسام بریگیڈز نے ایرانی رہنماؤں کے فلسطینی کاز اور مزاحمت کی حمایت میں تاریخی اور فیصلہ کن کردار کو بھی سراہا ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی بحالی کا فیصلہ